سرینگر//وسطی ضلع بڈگام کی ضلعی کونسل کے چیئر پرسن کیلئے پیر کو ایک آزاد اُمیدوار کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔اس کونسل کے نائب چیئر مین کیلئے نیشنل کانفرنس کا اُمیدوار کامیاب قرار پایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ضلع کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا کی طرف سے جاری ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آزاد اُمیدوار نذیر احمد خان کو بڈگام ضلع کونسل کے چیئر پرسن جبکہ نیشنل کانفرنس سے وابستہ نذیر احمد جہارا کو نائب چیئر پرسن کے طور منتخب کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اگر چہ خان نے آزاد اُمیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا تاہم وہ اپنے آپ کوپی ڈی پی کا ضلع صدر بتا رہے ہیں۔