نجی کوچنگ پر عائد پابندی ختم

 سرینگر// ٹیچرس فورم کے صدر اور ایجیک لیدر عبدالقیوم وانی نے وزیرتعلیم الطاف بخاری کے اس اعلان کی ستائش کی ہے جس میں انہوں نے سرکاری اساتذہ کیلئے پرائیویٹ کوچنگ کی ممانعت کو ختم کردیا ۔اپنے ایک بیان میں عبدالقیوم وانی نے کہاکہ یہ ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے اور اس کیلئے ہم وزیرتعلیم سید الطاف بخاری کے مشکور ہیں ۔انہوں نے کہاکہ یہ معاملہ ٹیچرس فورم اورایجیک کے پلیٹ فارم سے کئی بار اٹھایا گیا ہے اور بالآخر اساتذہ کی جدو جہد رنگ لائی۔