نجی مراکز کیلئے رہنما خطوط جاری

نئی دہلی//یو این آئی// حکومت نے 18 سال سے زیادہ عمر کی آبادی کو کووڈ کی تیسری پریکاشن خوراک لگانے والے نجی مراکز کے لیے تفصیلی رہنما خطوط جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین کے لیے زیادہ سے زیادہ سروس چارج فی 150 روپے ہوگا۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے سکریٹری راجیش بھوشن نے ہفتہ کو یہاں کہا کہ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو 18 سے 59 سال کی عمر کے لوگوں کو کووڈ کے تیسرے ٹیکے لگانے کی تیاریاں کرنی چاہئے ۔ تیسری ویکسین نجی کووڈ ویکسینیشن مراکز پر لگائی جائے گی اور یہ مراکز ویکسین کی قیمت اور سروس چارج کے طور پر 150 روپے تک وصول کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر ویکسین کا رجسٹریشن کوون ایپ ہوگا۔ ویکسین حاصل کرنے کے لیے اہل شخص کو کوون ایپ پر رجسٹر کرنا ہوگا۔ وہ براہ راست ویکسینیشن سنٹر پر جا کر بھی ویکسین حاصل کر سکتا ہے ۔