نجی سکولوں میں فیس کا تعین

 سرینگر//تعلیم کے وزیر سید محمد الطاف بخاری نے افسروں کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں جموںو کشمیر کے نجی سکولوں میں فیس کے ڈھانچے کے تعین کے لئے ایکٹ کی عمل آوری پر غور و خوض کیا گیا ۔اس موقعہ پر وزیر نے کہا کہ متعلقہ ایکٹ کو سختی سے لاگو کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ نجی سکولوں کی طرف سے طلبہ کا استحصال کو روکا جاسکے۔میٹنگ میں متعلقہ مقاصد کو حاصل کرنے پر سیر حاصل بحث ہوئی۔وزیرنے ناظم محکمہ تعلیم کو ہدایت دی کہ وہ ایکٹ کو وادی میں سختی سے عمل درآمد کرنے کے سلسلے میں اقدامات کرے۔بعدمیں بخاری نے ایک الگ میٹنگ کے دوران پی ایم پیکیج کے تحت تعینات شدہ کشمیری مائیگرنٹ اساتذہ کے لئے رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں کئے جارہے اقدامات کا جائزہ لیا۔