کنگن//سندھ فارسٹ ڈویژن گاندربل کے نجون کنگن میں محکمہ جنگلات، فارسٹ پروٹکشن فورس اور رینج افسر کنٹرول روم گاندربل نے مشترکہ کارروائی کے دوران دیودار کی لکڑی ضبط کرلی جس کی قیمت بازار میں ڈیڑھ لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ نجون کنگن علاقے کے کمپارٹمنٹ نمبر 3 میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران 70مکعب فٹ دیودار کی لکڑی ضبط کر کے اس کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔معلوم رہے کہ سندھ رینج کنگن میں یہ اس ہفتے تیسرا واقع ہے۔ رینج افسر کنٹرول رول گاندربل محمد رفیق نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نجون کنگن کے کمپارٹمنٹ نمبر تین سے 70مکعب فٹ دیودار کی لکڑی ضبط کی گئی۔
نجون کنگن میں70مکعب فٹ دیودارکی لکڑی ضبط
