نجارمحلہ آری پل کونالے کاناصاف پانی سپلائی محکمہ گائوں کوواٹرسپلائی سکیم سے پانی فراہم کرنے میں ناکام

سید اعجاز

آری پل//حکومت کے جل جیون مشن پروگرام کے تحت ملک کے ہرگائوں میں لوگوں کو نل سے پانی فراہم کرنے کے عزم کے باوجود نجارمحلہ ڈارگنائی گنڈ آری پل میں لوگوں کوپینے کاصاف پانی مہیانہیں ہے اور وہ جواہرپورہ لام نالے کاناصاف پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق سال2016ء میںیہاں ایک پائپ لائن بچھائی گئی تاکہ دار گنائی گنڈ میں موجود واٹر سپلائی اسکیم سے اس بستی کو بھی پانی فراہم کیا جائے ۔لوگوں نے بتایا پائپ لائن میں 2سے3پائپیں کم پڑ گئی اور محکمہ نے وہ ترسیلی لائن وہیں چھوڑ دی اور بستی کو نالہ لام سے پانی فراہم کرنا شروع کیا ۔انہوں نے بتایا اس پانی کے ساتھ غلاظت،گوبر،مٹی کبھی کبھی کیڑے مکوڑے لوگوں کے گھروں میں آتے ہیں جس کی وجہ سے پانی ذخیرہ کرنے کی ٹینکیاں اور دیگر برتن خراب ہورہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ 7سال کے دوران 3پائپیں لانے میں ناکام رہا ہے اور اس بستی کی آبادی مضر صحت پانی استعمال کرنے پر مجبور ہوئی ہے۔مقامی آبادی نے الزام لگایا کہ محکمہ کی نا اہلی سے نہ ہی لوگوں کو پانی فراہم ہوا، وہیں دوسری جانب سرکاری خزانے کولاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔