نتن گڈکری کو جان سے مارنے کی دھمکی

نئی دہلی// پہلے بھی دو مرتبہ نتن گڈکری کو جان سے مارنے کی دھمکی دی جا چکی ہے، رواں سال جنوری اور مارچ میں ناگپور کے دفتر میں لینڈ لائن نمبر پر فون کر کے کسی نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔مرکزی وزیر نتن گڈکری کو ایک بار پھر جان سے مارنے کی دھمکی والا فون آیا ہے۔ اس بار انہیں دھمکی آمیز یہ فون دہلی واقع رہائش پر آیا جس کے بعد میں پولیس محکمہ میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ دہلی پولیس دھمکی آمیز فون کی خبر ملنے کے ساتھ ہی سرگرم ہو گئی اور تحقیقات شروع کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نتن گڈکری کی دہلی رہائش پر دھمکی آمیز فون پیر کی شام آیا تھا جس کی اطلاع مرکزی وزیر کے دفتر نے دہلی پولیس کو دی۔ خبر ملتے ہی پولیس حرکت میں آ گئی اور تحقیقات میں مصروف ہو گئی۔