سرینگر//سرکار نے جموں کشمیر انتظامی سروس اور کئی محکموں کے سربراہاں، سیکریٹریوں اور کمشنروں سمیت30سینئر افسراں کو اُتراکھنڈ کے مسوری میں 13 دن تک جاری رہنے والے انتظامی صلاحیت سازی کے پروگرام میں شمولیت کومنظوری دی۔ حکومت ہند کی جانب سے انسٹی چیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ کی جانب سے منعقدہ صلاحیت سازی کا یہ پروگرام نیشنل سینٹر فار گوڈ گورننس مسوری میں13سے25دسمبر تک جاری رہے گا۔عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے جاری آرڈر میں کہا گیا ہے کہ12روز تک جاری رہنے والے اس صلاحیت سازی پروگرام میں جموں کشمیر کے30سینئر ’کے اے ایس‘ افسراں شمولیت کریں گے۔ ان افسراں میں جموں کشمیر سپیشل ٹریبونل کی چیئر پرسن رخسانہ غنی، جموں کشمیر کیبل کار کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد اکبر وانی، جموں کشمیر انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی کے چیف ایگزیکٹو افسر شیخ ارشد ایوب، ڈائریکٹر سری کلچر بابیلا رکول، ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری کشمیر بشیر احمد خان، ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ اعجاز عبداللہ صراف، آئی سی ڈی ایس کی مشن ڈائریکٹر روبینہ کوثر، ڈائریکٹر فارنسک سائنس لیبارٹری شوربہ شرما،ڈائریکٹر لوکل باڈیز کشمیر مطہرہ معصوم، محکمہ فروغ ہنر کے ڈائریکٹر سدرشن کمار،لیبر کمشنر عبدالرشید وار، ہاوسنگ بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد شاہد سلیم ڈار اور وقف اور اس سے منسلک جائیداد کے چیف ایگزیکٹو افسر مفتی فرید الدین شامل ہیں۔ اہلیت سازی کے اس پروگرام میں شامل ہونے والے دیگر جموں کشمیر انتظامی افسراں میں محکمہ شہری رسدات،امور صارفین و عوامی تقسیم کاری جموں کے ڈائریکٹر نسیم جاوید چودھری، ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر گلزار احمد ڈار، ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن جموں ڈاکٹر روی شنکر شرما، جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین پنکج مگہوترا، سٹیٹ ٹیکس(ایڈمنسٹریشن اینڈ انفورسمنٹ) کشمیر کے ایڈیشنل کمشنر منظور احمد بٹ، بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے سیکریٹری منیشا سارین، مالیاتی کمشنر مال کے دفتر میں جوائنت کمشنر زرعی اصلاحات محمد یونس ملک،ڈائریکٹر باغبانی جموں رام سیوک، جموں کشمیر پبلک سروس کمیشن کے سیکریٹری راج کمار کٹوچ، جموں کشمیر سپیشل ٹریبونل کے رجسٹرار رفعت کوہلی، ڈائریکٹر دیہی ترقی جموں محمد ممتاز علی،ڈائریکٹر ہنڈلوم و ہینڈی کرافٹس جموں وکاس گپتا، صوبائی کمشنر جموں کے دفتر میں ایڈیشنل کمشنر پون کمار شرما اور ناظم تعلیم کشمیر تصدق حسین بھی شامل ہیں۔ حکم نامہ کے مطابق ان افسراں کے حق میں ضوابط کے تحت پیشگی سفری اخرجات کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
نتظامی صلاحیت سازی پروگرام
