نبارڈ نے یوم قومی ہینڈ لوم 2021 منایا

جموں// نبارڈ جموںوکشمیر ریجنل آفس نے یوم قومی ہینڈلوم منانے کے لئے ایک خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا۔اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت رنجن پرکاش ٹھاکر مہمانِ خصوصی اور ڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈی لوم جموں وِکاس گپتا مہمان ذی وقار کی حیثیت سے موجود تھے۔جنرل منیجر نبارڈ سریندر سنگھ نے معززمہمانوں کو پروگرام میں خوش آمدید کہا۔چیف جنرل منیجر نبارڈ ڈاکٹر اَجے کمار سود نے کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے ہینڈ لوم بُنکروں کی شراکت ، ہندوستان ورثے کو برقرار رکھنے ، معیشت میں شراکت ، دیہی اِندیا میں ایک بڑی آبادی کو روزگار کی فراہمی پر روشنی ڈالی ۔اُنہوں نے نبارد کی طرف سے جے اینڈ کے میںہینڈ لوم سیکٹر کو فروغ دینے،او ایف ایف او ز ، او ایف پی اوز ، دیہی مارٹس ، جی آئی رجسٹریشن ، نمائشوں اور میلوںکی کوششوں کو اُجاگر کیا۔ڈی جی ایم نبارڈ انا میکا نے ہینڈ لوم سیکٹر اور جموںوکشمیر اور لداخ یوٹی میں سیکٹر کی ترقی کے لئے نبارڈ کی مداخلت پر تفصیلی پر زنٹیشن پیش کی۔اِس کے بعد بارہمولہ میں نبارڈ کے تعاون سے ایک آف فارم پروڈیو سر س آرگنائزیشن، سحر کارپٹ پروڈیوسرس کمپنی لمٹیڈ کی کامیابی پر ایک اور پرزنٹیشن پیش کی گئی ۔سحر کارپٹ پروڈیوسرس کمپنی لمٹیڈکی مصنوعات کی فہرست بھی مہمانِ خصوصی نے لانچ کیا۔جموں وکشمیر اور لداخ کے ممتاز بُنکروں کو ہینڈ لوم سیکٹر میںنمایاں شراکت کے لئے نوازا گیا۔بعدمیں ہینڈ لوم سیکٹر کے مسائل ، چیلنجوں او راس کی ترقی کے مستقبل کے روڈ میپ پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔مہمانِ خصوصی رنجن پرکاش ٹھاکر نے اِپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہینڈ لوم سیکٹر کی بحالی اور جدید کاری کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور ہینڈ لوم مصنوعات کو مارکیٹنگ کے روابط فراہم کرے کی اہمیت پر زور دیا ۔ اُنہوں نے بُنکروں پر زور دیا کہ وہ مارکیٹ کی بدلتی ہوئی ضروریات او رمطالبات کو اَپنائیں۔ہینڈی کرافٹس اور ہینڈ لوم ڈیپارٹمنٹ کے ضلع اَفسران کے اشتراک سے نبارڈ کی جانب سے بارہمولہ ، اننت ناگ ، بڈگام ، کٹھوعہ اور سانبہ کے ہینڈ لوم کلسٹرس میں بھی یوم قومی ہینڈلوم منایا گیا۔