ناگیش ٹرافی کا چھٹا ایڈیشن جموں و کشمیر6پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست

یو این آئی

دہرادون// مردوں کے قومی ٹی -20 کرکٹ ٹورنامنٹ برائے بلائنڈ 2023-24 (ناگیش ٹرافی) کے چھٹے ایڈیشن میں اتراکھنڈ نے پانڈیچیری کو 64 رنز سے اور دہلی نے مہاراشٹرا کو 142 رنز سے شکست دی۔جموں و کشمیر نے تمام میچ جیتے اور اب چھ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ گوا چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے جبکہ ریلوے دو پوائنٹس کے ساتھ تیسرے مقام پر۔ پنجاب ایک بھی میچ نہیں جیت سکا ۔یہاں دون بلونی کرکٹ اکیڈمی میں پیر کو کھیلے گئے دن کے پہلے میچ میں اتراکھنڈ نے مقررہ 20 اوورز میں دو وکٹوں پر 177 رنز بنائے جس کے جواب میں اس نے پانڈیچیری کو 19 اوورز میں 113 رنز پر آؤٹ کر کے 64 رنز سے شاندار جیت حاصل کی۔ اتراکھنڈ کی جانب سے گمبھیر سنگھ چوہان نے 68 گیندوں میں 81 رنز بنائے اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دوسرے میچ میں سنجے کمار شاہ کی 44 گیندوں میں 110 رنز کی سنچری کی بدولت دہلی نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹ پر 241 رنز بنائے۔ دہلی کی بولنگ کے سامنے مہاراشٹر کی ٹیم 15 اوور میں 99 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کپتان نیلیش یادو نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

 

سنجے کو ان کی شاندار سنچری کے لیے پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔اب دہرادون مرحلے کے دوسرے دن منگل کو کرناٹک اور اتراکھنڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جب کہ پانڈیچیری کا مقابلہ مہاراشٹر سے ہوگا۔ناگیش ٹرافی کا چھٹے ایڈیشن23 نومبر کو جموں یونیورسٹی میں گروپ ای کی چار ٹیموں کے درمیان مقابلہ کے ساتھ شروع ہوا۔ ٹورنامنٹ 2 فروری 2024 تک چلے گا اور لیگ اسٹیج 29 دسمبر 2023 تک کھیلا جائے گا۔جموں و کشمیر نے تمام میچ جیتے اور اب چھ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ گوا چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے جبکہ ریلوے دو پوائنٹس کے ساتھ تیسرے مقام پر۔ پنجاب ایک بھی میچ نہیں جیت سکا اور گروپ ای میں جموں اسٹیج زیرو پوائنٹس کے ساتھ ختم ہوا۔سابق ہندوستانی کرکٹر محمد کیف نے بھی ناگیش ٹرافی کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر کرکٹ ایسوسی ایشن فار دی بلائنڈ ان انڈیا سے ہاتھ ملایا ہے۔دریں اثنا، 29 دسمبر کو لیگ میچز کے اختتام کے بعد، کرکٹ ایسوسی ایشن فار دی بلائنڈ ان انڈیا سمرتھنم ٹرسٹ فار دی ڈس ایبلڈ کے تعاون سے جنوری 2024 میں ناگپور، مہاراشٹر میں سپر ایٹ اسٹیج میچ کا انعقاد کرے گی۔ناگیش ٹرافی کے چھٹے ایڈیشن کے لیگ میچ چھ مقامات، جموں، دہرادون (اتراکھنڈ)، کوچی (کیرالہ)، چنڈی گڑھ، اگرتلہ (تریپورہ) اور کوٹہ (راجستھان) میں کھیلے جا رہے ہیں۔ ٹی-20 فارمیٹ کے ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے کل 28 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔