نئی دہلی// حکومت اور مختلف ناگا تنظیموں کے مابین جنگ بندی کے معاہدہ کی مدت میں ایک برس کے لئے توسیع کردی گئی ہے۔حکومت اور ناگا تنظیموں کے نمائندوں کے مابین پیر کو اس سے متعلق معاہدہ پر دستخط کئے گئے۔حکومت اور نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ (این ایس سی این /این کے)، نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ رفارمیشن (این ایس سی این /آر) اور نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ /کے کھانگو (این ایس سی این /کے کھانگو) کے مابین گزشتہ ایک برس سے جنگ بندی نافذ ہے۔اب اس جنگ بندی معاہدہ کی مدت میں ایک برس کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے این ایس سی این /این کے اور این ایس سی این /آر کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ آئندہ 28 اپریل سے 27اپریل 2022اور این ایس سی این /کے کھانگو کے ساتھ آئندہ 18 اپریل سے 17اپریل 2022تک نافذ رہے گا۔