ناپ و تول میں ہیرا پھیری، قصوواربیکری فروش پرجرمانہ عائد

سرینگر //محکمہ ناپ و تول نے شہر میں کم وزن کی بیکری فروخت کی پاداش میں ایک دکاندار پر جرمانہ عائد کیا۔محکمہ ناپ تول کے مطابق ایک عام شہری کی جانب سے شکایت ملنے پر محکمہ کے ایک اعلیٰ افسر کی نگرانی میں ٹیم نے بیکری کا جائزہ لیا جس دوران ایک کلو گرام بسکٹ پیکٹ میں 100گرام کم پائے گئے جبکہ مذکورہ دکاندار کی طرف سے استعمال کی جانے والی ڈیجٹیل سکیل میں بھی خرابی پائی گئی تھی ۔محکمہ نے دکاندارکے خلاف چالان پیش کیا اور جرمانہ عائد کیا۔ محکمہ کے مطابق انہیں زیون سے ایک شکایت ملی تھی کہ وہاں ایک پٹرول پمپ سے تیل کی فراہمی میں کمی کی جاتی ہے جس کے بعد محکمہ نے موقعہ پر جا کر جائزہ لیا تاہم وہاں کسی کو بھی قصوروار نہیں پایا گیا ۔