نانک نگرجموں میں اے ٹی ایم گارڈکی موت کامعمہ

جموں//جموں پولیس نے نانک نگر علاقہ میں ایک اے ٹی ایم گارڈکی پُراسرارموت کوقتل قراردیتے ہوئے بانڈی پورہ کے 2نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی ۔ایس ایس پی جموں شری دھرپاٹل نے کہاکہ ملزمان اے ٹی ایم لوٹنے کیلئے گئے تھے ،اوروہاں انہوںنے گارڈ کوموت کی نیندسلادیا۔اسے قبل مہلوک اے ٹی ایم گارڈراجوشرما کے اہل خانہ اورہمسایوں نے زروداراحتجاج کرتے ہوئے قاتلوں کوفوری طورگرفتار کرنے کامطالبہ کیا۔ ایس ایس پی جموں شری دھرپاٹل نے بدھ کی شام جموں کے نانک نگرعلاقہ میں ایک اے ٹی ایم گارڈکی پُراسرارطورپرنعش پائے جانے کاخلاصہ کرتے ہوئے کہاکہ راجوشرما ولدگلا رام ساکنہ نیوپلاٹ جموں کولٹیروںنے قتل کیاہے ۔ایس ایس پی جموں نے پولیس سٹیشن گاندھی نگر میںایک پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ اے ٹی ایم گارڈکی خون میں لت پت نعش برآمدہونے کے بعدپولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں اے ٹی ایم کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی گئی ،اوراسکو دیکھنے کے بعدملزمان تک پہنچنا آسان ہوگیا۔انہوںنے بتایاکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزمان کی پہچان کی گئی اورپھرانکوگرفتار کیاگیا۔ایس ایس پی جموں شری دھرپاٹل نے اے ٹی ایم کی موت کوقتل قراردیتے ہوئے کہاکہ بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے 2ملزمان کواس قتل کے سلسلے میں گرفتار کیاگیا۔انہوںنے ملزمان کی شناخت محمدکیف لون ولد سرتاج احمد لون اوروقاس بشیرلون ولد بشیر احمد ساکنان اشٹینگو آلوسہ بانڈی پورہ کے بطورظاہرکرتے ہوئے کہاکہ بدھ کی شام یہ دونوں نانک نگرعلاقہ میں ایک اے ٹی ایم کولوٹنے کے مقصد سے آئے ،اوراس دوران جب اے ٹی ایم کی حفاظت پرمامور گارڈ راجو شرمانے اُنھیں ایسا کرنے سے روکنے کی کوشش کی توان دونوںنے ریسٹ روم میں اے ٹی ایم گارڈ پرحملہ کرکے اسکا چہرہ ایک کمبل سے دبادیا۔ایس ایس پی جموں نے کہاکہ دونوں ملزمان نے نانک نگر علاقہ میں حال ہی میں کرایہ پرکمرہ لیاتھا،اوروہ وہاں بطورPaying-guestرہ رہے تھے ۔انہوںنے بتایاکہ ملزمان کوحراست میں لیکراُن سے پوچھ تاچھ شروع کی گئی ہے ۔