’ نام بڑے درشن چھوٹے‘ جی ایم سی اننت ناگ میں38فیصد اسامیاں خالی نیم طبی عملے کی 323اسامیاں بھی شامل، 7شعبہ جات میں طبی آلات اور مشینری موجود نہیں

 پرویز احمد

 

سرینگر //5سال قبل قائم کئے گئے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں نہ صرف عملہ بلکہ کالج کے ہر شعبہ میں ضروری طبی آلات کی کمی ہے۔ جی ایم سی اننت ناگ میں طبی و نیم طبی عملہ کی 1080اسامیوں میں سے 38فیصد اسامیاں خالی پڑی ہیں۔ اس کے علاوہ کالج کے شعبہ مائیکرو بیالوجی، انستھیسیا، جوڑ و ہڈیاں، شعبہ امراض چشم، شعبہ امراض جلد، شعبہ ریڈینٹ آنکولاجی اور شعبہ ای این ٹی میں اہم طبی آلات موجود نہیں ہیں۔سالانہ 5لاکھ سے زائد مریضوں کا علاج و معالجہ فراہم کرنے والے جی ایم سی اننت ناگ میں طبی عملہ کی 26فیصد اسامیاں خالی پڑی ہیں ۔

 

کالج میں تدریسی عملہ کی 120اسامیاں منظور شدہ ہیں جن میں سے 45اسامیاں خالی پڑی ہیں۔ پروفیسروں کی 13، ایسوسی ایٹ پروفیسروں کی 6، اسسٹنٹ پروفیسروں و لیکچراروں کی 16اسامیاں خالی پڑی ہیں۔ اس کے علاوہ کیجولٹی میڈیکل افسروں کی 7خالی جبکہ لیڈی میڈیکل افسروں کی 2اور چائلڈ سائیکولوجسٹ کی ایک اسامی خالی ہے۔ کالج میں نیم طبی عملہ کی 764اسامیوں میں سے 323اسامیاں خالی ہیں۔ نیم طبی عملہ کی 764اسامیوں میں نرسنگ عملہ کی 102 خالی ہیں،جبکہ نرسوں کی 64اسامیاں خالی ہیں۔ نیم طبی عملہ کی 85اسامیاں خالی ہیں۔ کالج انتظامیہ کی 401اسامیوں میں سے 174اسامیاں خالی ہیں۔اس کے علاوہ 219سے زائد مشینوں اور طبی آلات کی کمی ہے۔ شعبہ نستھسیا میں 32، شعبہ مائیکرو بائولوجی میں 89، شعبہ امراض چشم میں 21، شعبہ ریڈینٹ آنکولوجی میں 6 جبکہ شعبہ ای این ٹی میں 14 مشینوں اور طبی آلات نہیں ہیں۔ جی ایم سی اننت ناگ میں سال 2023میں مجموعی طور پر 4لاکھ 43ہزار660افراد کا او پی ڈی میں علاج و معالجہ کیا گیا ، ان میں اپریل میں 46050، مئی میں 48ہزار 432، جون میں 49ہزار895، جولائی میں 51ہزار200، اگست میں 53ہزار 433، ستمبر میں 52600، اکتوبر میں 51ہزار 200، نومبر میں 45ہزار 620جبکہ45ہزار 320شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 9ماہ کے دوران 37ہزار113مریضوں کو داخل کیا گیا ۔ جن میں 6733کی جراحیاں انجام دی گئیں۔ اپریل میں 633، مئی 811، جون 685، جولائی 840، اگست 781، ستمبر 742، اکتوبر 677، نمبر 722 جبکہ دسمبر میں 766مریضوں کی جراحیاں کی گئیں ۔