نامیاتی سبزیوں کی کاشت کیلئے بیجوں کی فروخت | مشیر فاروق خان کا لال منڈی میں اِفتتاح | کسانوںکی تربیت کیلئے سکاسٹ بس جھنڈی دِکھا کر روانہ

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے کل لال منڈی سری نگر میں ہائی ٹیک پولی گرین ہائوسز میں سائنسی خطوط پر تیار کی جانے والی مختلف ویجی ٹیبل سیڈنگ سیل کا اِفتتاح کیا۔اِس سیل میںسری نگر اور وادی کے دُور دراز علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے مستحقین میں پودے تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ وادی کے شہری علاقوں میں کچن گارڈن اور بیک یارڈ سبزیوں کی ثقافت کو فروغ دینے کے لئے پُر عزم ہے اور اِس سلسلے میں پہلے ہی کئی اِقدامات کئے جاچکے ہیںڈائریکٹر زراعت کشمیر چودھری محمد اِقبال نے مشیر فاروق خان کومعلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ توقع کر رہا ہے کہ پہلے مرحلے میں کاشت کاروں میں مختلف اقسام کے زائد اَز 5 لاکھ ہائبرڈ پودے تقسیم کئے جاتے ہیں۔بعد میں فاروق خان نے نامیاتی سبزیوں کی کاشت کی تربیت کے لئے سکاسٹ کشمیر کے 35 کسانوں کے ایک بیچ کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا ۔
 
 
 
 

فرٹیلائیزرڈیلرز ایسوسی ایشن مشیر سے ملاقی | غیر معیاری کھادوںکی فروخت پر روک لگانے کا مطالبہ

سرینگر //فرٹیلائیزر اینڈ پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل یہاں مشیر فاروق خان سے ملاقات کی اور مختلف مسائل مشیر کے نوٹس میں لائے ۔ انہوں نے کھاد اور کیڑے مار ادویات کی تقسیم کو بہتر بنانے اور فصل کی پیداوار بڑھانے کیلئے کچھ تجاویز بھی پیش کیں ۔ انہوں نے غیر معیاری کھادوں اور کیڑے مار ادویات کی فروخت کو روکنے کیلئے جامع مارکیٹ کے معائنے اور چیک کرنے کی بھی درخواست کی جو فصل کو نقصان پہنچا رہی ہیں اور پیداواری صلاحیت کو بُری طرح متاثر کر رہی ہیں ۔ انہوں نے یوٹی کے ہر کونے میں کھادوں اور کیڑے مار ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے میں مشیر سے مداخلت کی بھی درخواست کی اور اس کے علاوہ سپرے آئل کے حوالے سے پالیسی فیصلہ بھی طلب کیا ۔ مشیر فاروق خان نے ایسوسی ایشن کو یقین دلایا کہ ان کے نوٹس میں لائے گئے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر کاشتکاروں کے مجموعی مفاد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے طے کیا جائے گا اور فصلوں کی پیداوار اور معیار کو بھی بہتر بنایا جائے گا ۔