سرینگر//کشمیر یونیورسٹی میںمختلف نامورشخصیات کے ساتھ ملاقات کے حصے کے طور پر معروف اور نامورسماجی شخصیت ظریف احمد ظریف کے ساتھ ایک نشست کا اہتمام کیا گیاجس میں کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے علامہ اقبال لائبریری کے منتظمین کو ایسی تقریبات کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی نامور شخصیات کو مدعو کرکے ان کے تجربات اور مشوروں سے استفادہ حاصل کیا جاتا ہے۔انہوں نے وادی میں چنار کے درختوں کے تحفظ کے لئے ظریف احمد ظریف کی کوششوں کو سراہا۔ پروفیسر جی ایم پیرزادہ نے ظریف احمد ظریف کی کشمیری ثقافت،ادب سمیت دیگر شراکت پر روشنی ڈالی۔ظریف احمد ظریف نے اپنے ذاتی تجربے اور پیشہ ورانہ زندگی کی وضاحت کی۔انہوں نے اپنی شاعری سے اور دوسرے مصنفین سے بھی بہت ساری مشہور کشمیری اشعار کا حوالہ دیتے ہوئے کشمیری روایت،ثقافت،تہذیب اور بھائی چارے کی کئی مثالیں بھی پیش کیں۔پروفیسر شفیع شوق ،رفیق رازاور دیگر مقررین نے ظریف احمد ظریف کے ساتھ ذاتی تجربات پر روشنی ڈالی۔اس موقعہ پر ظریف احمد ظریف نے ایوارڈ یافتہ کتاب (ٹچونچی پوٹ) کا شہباز ہاکباری کے ہمراہ مفصل جائزہ لیا.یہ کتاب کشمیری زبان میں بال ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ حاصل کرچکی ہے،اس موقع پر مستقبل میں پیش کی جانے والی شاعرانہ شراکت کے بارے میں تجاویز پیش کی گئی،پروگرام کا اختتام ڈاکٹر محمد اسحاق لون نے شکریہ کے ساتھ ہوا جبکہ نظامت کے فرائض بھی ادا کئے
نامور شخصیات کے ساتھ ملاقات
