نامعلوم مسلح افراد نے ترال میں شہری کو گولی ماردی

سرینگر/نامعلوم بندوق برداروں نے جمعہ کو جنوبی کشمیر کے ترال میں ایک شہری کو گولی مار کر بری طرح زخمی کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق بندوق برداروں نے سمرنجیت سنگھ ولد نانک سنگھ ، ساکنہ کھاسی پورہ ترال پر نزدیک سے گولی چلائی۔

حکام کے مطابق سنگھ کو زخمی حالت میں سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔