نالیوں اور ڈرینوں کی صفائی | شہر خاص میں گندہ پانی سڑکوں پر جمع، مکین اور راہگیر پریشان

سرینگر //شہر میں نالیوں اور ڈرینوں کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے میونسپل حکام کوئی خاص توجہ نہیں دی رہا ہے جس کے نتیجے میں یہ نالیاں گندگی سے بھری پڑھی ہیں جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو سخت ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ شہر خاص کے مختلف علاقوں میں ڈرین اور نالیوں کی صفائی کے دوران نکلنے والے بدبو دار کیچڑ کو ٹھکانے لگانے کے بجائے سڑکوں پر پھینکا جاتاہے جس سے عفونت پھیل رہی ہے۔شہر خاص کے ایک وفد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ میونسپل حکام نے ڈرین اور نالیوں کی صفائی کے حوالے سے کوئی بھی سنجیدہ اقدامات نہیں کئے ہیں جس کے نتیجے میں نہ صرف بارشوں کا پانی ان نالیوں میں جمع ہو جاتا ہے بلکہ کچڑا سڑک کے بیچ بڑا رہنے کے نتیجے میں اْن علاقوں میں بدبو پھیل رہی ہے اور ساتھ میں یہ کیچڑ پھر نالیوں اور ڈرین میں واپس چلا جاتا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان نالیوں کے پاس سے چلنے والے افراد ناک کورمال یا پھر ہاتھ سے بند کر کے چلتے ہیںکیونکہ بدبھو سے ان بستیوں میں رہائش پزیر لوگ سخت پریشانی میں مبتلا ہیں ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعدد بار متعلقہ محکمہ کو اس تعلق سے آگاہ کیا لیکن اس جانب کوئی بھی دھیان نہیں دیا جا رہا ہے اور نتیجے کے طور پر مقامی لوگ سخت پریشانی میں مبتلا ہیں ۔مقامی لوگوںنے مانگ کی ہے کہ وہ نالیوں اور ڈرینوں کی صفائی کے حوالے سے اقدام کریں تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔