نالہ کہمیل میں نشیٔ نوجوان کی لاش بر آمد

کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے چوکی بل علاقہ میں نشیلی ادویات کے عادی نوجوان کی لاش نالہ کہمیل سے بر آمد کی گئی جس کے بعد پولیس نے قانونی لوازمات پورا کرنے کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالہ کی ۔ سونتی پورہ کرالہ پورہ کا 27سالہ نوجوان بلال احمد پائر المعروف الیاس ججہ ولد محمد گلزار پائر 4روز قبل اپنے گھر سے اچانک لاپتہ ہو گیا جس کے بعد افراد خانہ نے اس کی تلاش شروع کی تاہم ایک روز تک اس کا کوئی بھی اتہ پتہ نہیں مل گیا جس کے بعد افراد خانہ نے بلال کی گمشدگی کی رپورٹ مقامی تھانہ پولیس کرالہ پورہ میں درج کرائی اور پولیس نے بھی بلا ل کی تلاش شروع کی ۔منگل کو ڈار محلہ چوکی بل کے لوگو ں نے ایک لاش نالہ کہمیل میں دیکھی جس کے بعد انہو ں نے پولیس کا مطلع کیا ۔پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیا جس کے بعد اس کی شناخت بلال احمد پائر المعروف الیاس ججہ کے بطور ہوئی جو 4روز قبل اپنے گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا ۔بتایا جاتا ہے کہ بلال نشیلی ادویات استعمال کرنے کا عادی تھا ۔سب ضلع اسپتال کرالہ پورہ میں بلال کی لاش کا پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالہ کی گئی ۔