نالہ کاجی ناک اور چھوٹا قسی میں طغیانی

کرناہ // کرناہ کے گھنڈی شاٹ اور تھمڑیاں علاقے میں گذشتہ رات نالہ چھوٹی قسی اور کاجی ناگ میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی جس کے نتیجے میں نہ صرف نالوں کے آس پاس زمینوں کو نقصان پہنچا بلکہ کئی درخت بھی جڑوں سے اکھڑ گئے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں شام کے وقت آسمان پر کالے بادل چھا گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے گرج چمک کے ساتھ بارشیں اور تیز آندھی ہوئی جس کے نتیجے میں لوگوں میں خوف پیدا ہو ا ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ نالہ چھوٹا قسی میں آنے والی طغیانی کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر زمین کا کٹائو ہوا اور ساتھ میں کئی ایک پھلدار درخت بھی جڑوں سے اکھڑ گئے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ سیلابی پانی کی وجہ سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کئی بار انتظامیہ کی نوٹس میں یہ معاملہ لایا تھاکہ نالہ کاجی ناگ اور چھوٹا قسی کے کناروں پر بنڈ تعمیرکرانے کی ضرورت ہے لیکن اس جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی۔مقامی لوگوں نے کہا کہ ان دو نوںنالوں کے کناروں پر تھمڑیاں اور گنڈی شاٹھ آباد ہے جنہیں ان نالوں سے کافی خطرہ لاحق ہے ۔گنڈی شاٹھ کے واڑ نمبر9کے لوگوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ نالوں پر بنڈ وغیرہ تعمیر کرنے کی طرف  دھیان دیا جائے تاکہ لوگوں کے مشکلات کا ازلہ ہو سکے اور وہ مستقبل میں سیلاب سے بچ سکیں ۔