نالہ واتل آرہ میں اخروٹ چھلنے والی مشین نصب | سینکڑوں کی تعدادمیں مچھلیاں ہلاک

ترال//ترال میں نالہ واتل آرہ لاڑیار کے مقام پر کچھ افراد نے اخروٹ چھلنے والی مشین نصب کی ہے جس کے نتیجے میں نالے میںموجود سینکڑوں کی تعداد میں مچھلیاں مرگئی ہیں ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ مذکورہ لوگ اخروٹ کے چھلکے نالے میں ڈال دیتے ہیں جس کے نتیجے میں نالے میںموجود ایک خاص قسم کی مچھلیاں ہلاک ہوئی ہیں ۔ مقامی لوگوں نے اس سلسلے میںکارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ادھر محکمہ فشریز کے ضلع افسر محمد صدیق نے بتایا کہ اگر محکمہ نے ان افراد کے خلاف کیس درج نہیں کیا تو محکمہ اپنے ہی ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے مجبور ہوجائے گا ۔