نالہ ماور سے غیر قانونی طور ریت اور بجری نکالنے والوں کیخلاف کارروائی

کپوارہ//ہندوارہ کے لنگیٹ علاقہ میں نالہ ماور سے غیر قانونی طور ریت اور بجری نکالنے والوں کے خلاف مقامی انتظامیہ اور پولیس نے خصوصی کارروائی کرتے ہوئے کئی ٹپر اور ٹریکٹر ضبط کئے ۔لنگیٹ علاقہ میں نالہ ماور سے مسلسل ریت اور بجری نکالنے کا غیر قانونی کام جاری ہے جس کی وجہ سے نالہ کی ہیت  ہی تبدیل ہوگئی ہے اور کھیتی باڑی کے دوران کسانو ں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے ۔نالہ ماور سے آئے روز ریت اور بجری نکالنے سے اس نالہ کے متعدد مقامات جن میں تلواری خاص طور سے شامل ہے، گہرے جھیل بن چکے ہیں اور رواں سال کے دوران دو نوجوان یہا ں سے گزرنے کے دوران ان مقامات پر غرق آب ہوگئے جس کے بعد نالہ بچائو فورم لنگیٹ نے سخت احتجاج کرتے ہوئے یہ معاملہ ضلع ترقیاتی کمشنر کی نوٹس میں لایا اور انہو ں نے علاقہ دورہ کر کے مقامی انتظامیہ کوہدایت د ی کہ وہ نالہ ماور سے غیر قانونی طور یت اور بجری نکالنے والو ں کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں۔ لیکن بعد میں اس نالہ سے چوری چھپے ریت اور بجری نکالنے کا کام دوبارہ شروع کیا گیا ۔نالہ کے آ س پاس لوگو ں کا کہنا ہے کہ نالہ سے غیر قانونی طور ریت اور بجری نکالنے کی وجہ سے اس نالہ کی گہرائی میں اس قدر اضافہ ہو ا ہے کہ موسم بہار میں جب کھیتی با ڑی کا موسم عروج پر ہوتا ہے کھیتو ں کو سیراب کرنے کے لئے پانی فراہم کر نے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے ۔پیر کو تحصیل دار لنگیٹ نے انتظامیہ اور پولیس کے ہمراہ نالہ ماور کے متعدد مقامات پر چھاپہ ڈالا اور وہا ں غیر قانونی طور ریت اور بجری نکالنے والو ں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2ٹپر گا ڑیا ں اور3ٹریکٹر ضبط کر کے ان کے خلاف کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔نالہ ماور بچائو فورم نے مطالبہ کیا ہے کہ ریت اور بجری نکالنے والو ں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے ،تاکہ اس نالہ کو بچایا جائے اور خلاف ورزی کر نے والو ں کو سخت سزا دی جائے ۔