نالہ فیروز پورہ میں برفانی تودہ گرآیا

ٹنگمرگ// سیاحتی مقام گلمرگ میں سوئی نالی کے مقام پرایک بھاری برفانی تودہ نالہ فیروزپورہ میں گر آیا جس کے باعث کئی واٹر سپلائی اسکیموں کو شدید نقصان پہنچا ہے ،جسکی وجہ سے کئی علاقے پانی کی سپلائی متاثر ہوئی ۔حکام کا کہنا ہے کہ پانی کی سپلائی بحال کرنے کیلئے ہنگامی نوعیت کے اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں متبادل طور پانی کے ٹینکروں کے ذریعے پانی کی سپلائی کی جائے گی ۔ اسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر فدا حسین رضوی نے نالہ فیروزپورہ میں برفانی تودہ گرآنے کی تصدیق کی ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کے ملازمین پانی کی سپلائی بحال کرنے میں مصروف ہیںاورمتاثرہ علاقوں میں پانی کی سپلائی بحال ہونے تک متبادل طور پر پانی کی فراہمی ٹینکروں کے ذریعے یقینی بنا ئی جائے گی ،تاکہ لوگوں کو زیادہ مشکلات کا سامنا نہ کر نا پڑے ۔