نالہ سندھ پر زیر تعمیر غیر قانونی ہوٹل کیخلاف کارروائی

کنگن/ /مامر کنگن میں پولیس ، فلڈ کنٹرول ا ور محکمہ مال نے نالہ سندھ پر ایک ہوٹل کی چھت کومنہدم کیا۔مقامی لوگوں نے اس سلسلے میں سرپنچ نظیر احمد رینہ کو آگاہ کیا جنہوں نے ہوٹل پر ہورہے کام کو بند کرکے تحصیلدار کنگن اور پولیس کو اس بارے میں آگاہ کیا ۔مقامی لوگوں کے مطابق سوموار کو محکمہ مال ،فلڈ کنٹرول اور کنگن پولیس نے جائے موقعہ پر پہنچ کر ہوٹل کی چھت سے ٹین کو اُٹھا کر محکمہ فلڈ کنٹرول کے سپرد کردیا ۔ مقامی سرپنچ نے بتایا کہ ہوٹل پر رات کے دوران کام انجام دیا جارہا تھا جس پر مقامی آبادی نے حیرانگی کا اظہار کیا ۔