نالہ سندھ میں غرقآب استانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

 گاندربل//گگن گیر میں نالہ سندھ میں غرقآب نجی سکول کی استانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ 20جون 2018کو کلثومہ رشید دختر عبدالرشید بٹ ساکنہ بادام پورہ سکول کے ساتھ سونہ مرگ پکنک پر گئی تھیں ۔ گگن گیر میں نالہ سندھ کے کنارے پر پیر پھسلنے کی وجہ سے وہ ڈوب کر لقمہ اجل بن گئی۔ بسیار تلاش کے بعد مذکورہ استانی کی لاش برآمد نہیں کی گئی ۔مقامی عیدگاہ میں نماز جمعہ کے بعد مذکورہ استانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔