نالہ بل نوشہرہ میں مسابقہ حُسنِ قرات آج

 سرینگر//انجمن فروغ، علم و ادب سرینگر ا  ور کشمیر بُک پرموشن ٹرسٹ کی جانب سے آج ۲۴ رمضان المبارک  جمعرات بعد نماز ظہر ۲ بجے انجمن کے صدر دفتر واقع کیپٹل سنٹر نالہ بل نوشہرہ میں ایک  مسابقہ حُسنِ قرات قرانِ کریم منعقد ہونے جارہا ہے جس میں مختلف دارالعلوم اور مدرسوں کے طلباء اور نعت گوء حضرات کی شرکت متوقع ہے اس کے علاوہ سرکردہ علماء بھی تقریب میں جلوہ افروز ہونگے طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے انجمن کی طرف سے پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن کیلئے انعاامات مقررکئے گئے ہیں ۔