شوپیان// ڈائریکٹر جنرل محکمہ باغبانی اعجاز احمد بٹ نے پرنسپل سکریٹری نوین کمار چودھری کی ہدایت پر ضلع شوپیان کا دورہ کیا اورحال ہی میں عبدالرزاق نامی شہری کے شیڈ میں آگ لگنے سے ہوئے نقصان کا جائزہ لیا۔ عبدالرزاق کے شیڈ میں 3500پیٹیاں موجود تھیں اورشاٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ کی واردات میں70فیصد پیٹیوں کو نقصان پہنچا تھا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نے غمزدہ شہری کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور انہیں دو لاکھ روپئے کا چیک پیش کیا۔انہوں نے کئی باغات کا بھی دورہ کیا اور شوپیان و پلوامہ اضلاع کے کاشتکاروں سے بات چیت کی۔ انہوں نے کاشتکاروں کو مختلف محکمانہ اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے ملازمین کو ہدایت دی کہ وہ بار بار باغات کا دورہ کریں اور کاشتکاروں کو جدید تکنیکی معلومات فراہم کریں۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ معمول کی بنیاد پر آگاہی کیمپ لگائیں اور کاشتکاروں کو تربیت دیں۔
ناظم باغبانی کا شوپیان دورہ
