ناظم اعلیٰ جمعیت اہلحدیث سعودی عرب سے واپس لوٹے

 سرینگر//ناظم اعلیٰ جمعیت اہلحدیث ڈاکٹر عبداللطیف الکندی کی ریاست واپسی پر زعماء جمعیت نے سرینگر انٹرنیشنل ائر پورٹ پر اُن کا پرتپاک استقبال کیا ۔ ڈاکٹر الکندی مکہ مکرمہ میں منعقدہ عالم اسلام کے سرکردہ علماء ومفکرین کی سہ روزہ حج کانفرنس میں خطاب کیلئے مدعو کئے گئے تھے۔ انہوںنے سعودی عرب کے وزیر حج، نائب وزیر حج، وزیر اسلامی امور ، ترکی کے وزیر اسلامی امور،مصر،بوسنیا ، برطانیہ ،آسٹریلیاکے مفتی اعظم اور فرانس کی جامع مسجد کے امام وخطیب جیسی کئی سرکردہ اسلامی شخصیات سے ملاقات کے دوران اُمت مسلمہ کو دعوتی میدان میںدرپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔