ناظم اعلیٰ باغبانی کا دورئہ کپوارہ

کپوارہ//محکمہ باغبانی کے ڈائریکٹر جنرل اعجاز احمد بٹ نے کپوارہ میں حالیہ ژالہ باری سے متاثرہ علاقوں میں فصلوں کو ہوئے نقصان کا جائزہ لیا ۔ڈائریکٹر جنرل نے بدھ کے روز ضلع کے وسیع علاقہ کا دورہ کیا جس کے دوران ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ڈیولیمنٹ ممبر ایڈوکیٹ الفت ،بی ڈی سی چیئر مین آزاد احمد میر چیف ہارٹیکلچرافسر ،تحصیلدار اور انتظامیہ کے دیگرافسران تھے ۔ڈائریکٹرل جنرل نے کرالہ پورہ کے راوت پورہ ،بٹہ پورہ ،پنزگام اور رامحال کے قلمونہ ،پچکوٹ منزگام ،شہر کو ٹ اور امر گڑھ کا دوہ کیا جو حالیہ قہر انگیز ژالہ باری کے دوران سب سے  زیادہ متا ثر ہوئے ہیں، کا دورہ کر کے وہا ں نقصان کا جائزہ لیا ۔انہو ں نے متا ثرہ علاقوں کے کسانو ں سے کہا کہ انہو ں نے نقصان کی تفصیلی رپورٹ ڈویژنل انتظامیہ کو روانہ کی ہے ۔