ناظمِ سیاحت نے اہر بل میں سیاحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کا معائینہ کیا

سرینگر//ناظمِ سیاحت کشمیر محمود احمد شاہ نے اہر بل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا دورہ کر کے وہاں محکمہ سیاحت کے اثاثوں کا معائینہ کیا اس دوران کئی دیگر افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔ انہوں نے اہر بل میں موجود ہٹ منٹس کا دورہ کیا ۔ واضح رہے کہ اہر بل سرینگر سے 45 کلو میٹر دور ہے اور یہ ضلع کلگام میں سطح سمندر سے 2266 میٹر اونچا ہے ۔ اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ حکومت اہر بل کو ایک ماحول دوست سیاحتی مقام بنانے کیلئے کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سیاحت اُن سیاحتی مقامات کو سیاحتی نقشے پر لانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے جو ابھی تک نظر انداز ہوئے ہیں ۔ بعد میں انہوں نے مغل روڈ پر پڑ پاون کا بھی دورہ کیا ۔