نیوز ڈیسک
سرینگر // نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر کشمیر اور سابق وزیر ناصر سوگامی کی والدہ آمنہ بشیر کی اجتماعی فاتحہ خوانی ابراہیم مسجد حیدر پورہ کے متصل مقبرہ کے مقام پر سوموار مورخہ 9 مئی 2022مطابق 7 ماہ شوال 1443 ھ صبح ساڑھے دس بجے انجام دی جائے گی ۔اس کے بعد مجلس ایثال ثواب ان کے آبائی گھر واقع راجباغ متصل پوسٹ آفس راجباغ سرینگر میں منعقد ہوگی ۔سوگوار کنبہ بالخصوص مرحومہ کے فرزندان بشمول ناصر اسلم وانی ( سوگامی ) فرزند ، ڈاکٹر خالد بشیر وانی ( سوگامی ) اور ڈاکٹر فیصل بشیر وانی (سوگامی) نے عزیز و اقارب اور عوام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ وہ ان کی والدہ کیلئے دعائے مغفرت کریں.