نیوز ڈیسک
سرینگر //نیشنل کانفرنس کے صوبایی صدر کشمیر اور سابق وزیر ناصر سوگامی کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مطابق موصوفہ کی طبعیت اچانک خراب ہوگئی اور جانبر نہ ہوکر خالق حقیقی سے جا ملیں۔
مرحومہ کی نماز جنازہ رات ساڑھے آٹھ بجے جاگرس پارک راجباغ سرینگر میں ادا کی جائے گی جس کے بعد ان کے جسد خاکی کو مسجد ابراہیم حیدر پورہ سرینگر کے ملحق قبرستان میں دفن کیا جائے گا۔