ناصر اسلم وانی کو صدمہ،والدہ محترمہ انتقال کرگئیں

سری نگر//نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر اور سابق ایم ایل اے امیراکدل ناصر اسلمی وانی کی والدہ کاکل یہاں انتقال ہوگیا۔آمنہ بشیر کا سری نگر کی رہائش گاہ پر انتقال ہو گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ رات 8.30 بجے نزدیک تھانہ راج باغ میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد ابراہیم کالونی سے متصل قبرستان حیدر پورہ میں عمل میں آئی۔خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کے حق میں اجتماعی فاتحہ خوانی سوموار9مئی کو صبح ساڑھے10بجے انجام دی جائے گی ۔اس کے بعد مجلس ایثال ثواب ان کے گھر واقع راجباغ متصل پوسٹ آفس انجام دی جائے گی۔نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ “مجھے ہمارے پارٹی کے ساتھی ناصر صاحب کی والدہ محترمہ کے انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا ہے۔  سوگوار خاندان بالخصوص ناصر صاحب کو اس مشکل ترین وقت میں سکون ملے۔اپنے تعزیتی پیغام میں عمر عبداللہ نے کہا کہ ناصر صاحب کے انتقال کی خبر سن کر مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔ میں  پورے خاندان کے ساتھ گہری تعزیت پیش کرنے میں اپنے خاندان کے ساتھ شامل ہوں۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، ایڈیشنل جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال، خزانچی شمی اوبرائے، سینئر رہنما چوہدری محمد رمضان، محمد شفیع اوڑی، اے آر راتھر، میاں الطاف احمد، مبارک گل، نذیر خان گریزی، سکینہ ایتو، شمیمہ فردوس، پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ محمد اکبر لون، حسنین مسعودی؛ میر سیف اللہ، چیف ترجمان تنویر صادق، صوبائی صدر جموں رتن لال گپتا، سابق ایم پی شریف الدین شارق؛ سجاد کچلو، خالد نجیب سہروردی، جاوید رانا، ڈپٹی چیف ترجمان گگن بھگت، زون کے صدور جاوید ڈار، ڈاکٹر بشیر ویری، علی محمد ڈار، محمد سید اخون، جی کیو پردیسی، ریاستی ترجمان عمران نبی ڈار، وائی این سی کے صوبائی صدو سلمان علی ساگرکے علاوہ ضلعی اور ریاستی عہدیداران، اقلیتی ونگ، لیگل سیل، میڈیا سیل، وائی این سی، اور خواتین ونگ کے عہدیداروں نے بھی ناصر وانی کے ناقابل تسخیر نقصان پر ان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے بھی انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔ناصر اسلم وانی اور خاندان کے دیگر افراد سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بخاری نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور لواحقین کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی طاقت کے لیے دعا کی۔