ناشری ٹنل میں گاڑیاں باہم متصادم

 بانہال // ناشری چنہنی ٹنل کے اندر متعدد گاڑیوں باہم ٹکرا گئیں جس کی وجہ سے دیر تک گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہو کر رہ گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ چنہنی کی طرف سے آرہی ایک کار کو پیچھے سے ایک بڑی گاڑی نے ٹکر ماری تاہم کم شدت کے اس ٹکر سے کار کے اندر بیٹھے مسافر بچ نکلے۔ اس کے علاوہ ٹنل کے اندر کئی اور گاڑیوں کے ٹکرانے کی خبریں موصول ہوئی ہیں جس میں کئی مسافروں کو معمولی خراشیں لگنے کی اطلاعات ملی ہیں تاہم ان سبھی کی حالت مستحکم بیان کی جاتی ہے ۔