ناسا کے مارس ہیلی کاپٹر کی مریخ پر 67پروازیں مکمل

یواین آئی

لاس اینجلس// ناسا کے مارس ہیلی کاپٹر نے ہفتے کے آخر میں سرخ سیارے پر اپنی 67ویں پرواز مکمل کی۔ یہ اطلاع ڑنہوا نے منگل کو ناسا کے حوالے سے دی۔ناسا کے مطابق ہفتے کے روز ہیلی کاپٹر نے 12 میٹر کی بلندی پر پہنچ کر دو منٹ سے زیادہ وقت تک 393 میٹر کا سفر طے کیا۔انجینیوٹی نامی ہیلی کاپٹر 18 فروری 2021 کو مریخ کے کے جزیرو کریٹر پر پہنچا، جو ناسا کے پرسیورینس روور سے منسلک ہے۔ ہیلی کاپٹر پہلی بار کسی دوسرے سیارے پر طاقت سے چلنے والی پرواز کا تجربہ کرنے کے لیے ایک ٹیکنالوجی کا مظاہرہ ہے۔ناسا کے مطابق، ہیلی کاپٹر کو ایک وقت میں تقریباً 300 میٹر کی دوری اور زمین سے تقریباً 3 سے 4.5 میٹر کی بلندی تک 90 سیکنڈ تک پرواز کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔