ناسازگار موسمی حالات

 سرینگر//ترقیاتی کمشنر سرینگر سید عابد رشید شاہ نے کل شہر سرینگر کا دورہ کرکے برفباری سے پیداشدہ صورتحال اور ناسازگار موسمی حالات سے نمٹنے کے لئے اقدامات کاجائزہ لیا۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے عام لوگوں سے کہا کہ وہ ضرورت پڑنے پر ہیلپ لائین نمبرات 9419042342،01942452182 پر رابطہ قائم کریں۔ان کے ہمراہ ایم ای ڈی،پی ڈبلیو ڈی،پی ایچ ای،ایس ایم سی،پی ڈی ڈی اوریو ای ای ڈی کے علاوہ محکمہ صحت کے آفیسران بھی تھے۔ترقیاتی کمشنر نے شہر سرینگر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے عوام کو دستیاب مختلف سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوںنے متعلقہ محکموں کی طرف سے صورتحال سے نمٹنے کے لئے کئے جارہے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔دریں اثنا ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ نے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کادورہ کیا اورزخمی ہوچکے فائر سروس اہلکار عبدالمجید وانی کی عیادت کی جو کہ ہسپتال کے انتہائی نگہداشت والے یونٹ میں زیر علاج ہے۔اتوار کوعبدالمجید وانی کوکر بازار میں لگی آگ پر قابو پونے کی کارورائی کے دوران تین منزلہ عمارت سے گِر کر شدید زخمی ہوگئے تھے۔ڈاکٹر شاہ نے زخمی فائر سروس اہلکار کے کنبے کے ساتھ ہمدردی کا اظہا رکرتے ہوئے یقین دہانی دی کہ انہیں ہر قسم کا تعائون فراہم کیا جائے گا۔ڈاکٹر شاہ نے متاثرہ کنبے کو امدادی رقم بھی فراہم کی۔ترقیاتی کمشنر نے سی ایم او سرینگر جو کہ اس وقت وہاںموجود تھے زخمی فائر سروس اہلکار کو علاج ومعالجہ کی بہتر سہولیت فراہم کرنے کی ہدایت دی۔