ناریاں میں فوج نے ویلڈنگ کورس کا انعقاد کیا

راجوری//فوج کی جانب سے سد بھاونہ سکیم کے تحت راجوری ضلع کے ناریاں علاقہ میں نوجوانوں کیلئے ایک بلڈنگ کورس کا اہتمام کیا ۔عام طور پر یہ علاقہ طویل عرصے سے دہشت گردی اور دیگر سماج دشمن سرگرمیوں کی زد میں رہا ہے جس کے نتیجے میں بنیادی ڈھانچہ کمزور، انسانی وسائل کی کمی اور سماجی اقتصادی ترقی کی کمی ہے۔ان سب معاملات کو دیکھتے ہوئے فوج کی جانب سے ناریاں علاقہ میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے ایک کورس کا اہتمام کیا ۔فوجی آفیسران نے کہاکہ مذکورہ علاقہ کے نوجوانوں ناخواندہ اور غریب ہیں جن کی آمدنی کاذریعہ انتہائی کم ہے جبکہ ان کو بااختیار بنانے کیلئے نوجوانوں کیلئے ایک کورس کااہتمام کیا گیا ہے ۔مقامی لوگوں و نوجوانوں نے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فوج اس علاقے میں مقامی لوگوں کی مددکیلئے اپنی کوششوں میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہاہے ۔انہوں نے کہاکہ خواہ وہ میڈیکل کیمپس ہوں، پیشہ ورانہ تربیت اور ہنرمندی کی ترقی ہو یا وبائی مرض سے لڑناہو فوج نے ایک اہم رول ادا کیا ہے ۔