نارواو بارہمولہ کی بیشتر سڑکیں خستہ حال

بارہمولہ //بارہمولہ کے علاقے نارواوکی بیشتر سڑکوںکی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ ہے جبکہ سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بن گئے ہیں ۔مذکورہ سڑک کی ناگفتہ بہہ حالت سے مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔لوگوں نے محکمہ آر اینڈ بی پر لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سڑک کی مرمت کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق بدمولہ سے آڈورہ ،فتح گڈھ سے ڈانگرپورہ ،شیری سے زوگیار کی سڑکوں کی موجودہ حالت اس قدر خستہ ہے اس پر اب ٹریفک چلانا دشوار بن رہا ہے اور ٹرانسپورٹر بھی مشکل سے ہی اس سڑک پر اپنی گاڑیاں چلانے سے ڈر محسوس کر رہے ہیں ۔ مذکورہ سڑکوں کی جو حالت ہے اس کو دیکھ کر یہ لگتا ہے کہ شائد کبھی اس سڑک کی مرمت کی گئی ہے سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بن گئے ہیں جبکہ دوران سفر مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو انتہائی عذب اور جسمانی تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔لوگوں نے محکمہ آر اینڈ بی پر اس بارے میں غفلت برتنے کا الزام لگایا اور کہا کہ بار بار کے کہنے کے بعد بھی متعلقہ محکمہ ان سڑکوںکی حالت کو بہتر بنانے کیلئے کوئی بھی اقدامات نہیں کر رہا ہے جس کا خمیازہ مقامی لوگوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔لوگوں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے ان سڑکوں کو جلد از جلد مرمت کریں تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات سے رحت مل سکے۔