نارواو بارہمولہ میں تلاشی کاروائی

بارہمولہ //شمالی قصبہ بارہمولہ سے دس کلو میٹر دور تاری پورہ شیری نارواو علاقے میں بدھ کو اُس وقت خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوا جب فو ج نے علاقے کے کئی دیہات اور جنگلات علاقوں کو محاصرے میں لیا اور بڑے پیمانے پر تلاشی کاروائی شروع کی ۔ذرایع سے معلوم ہوا ہے کہ فوج و فورسز کو ایک مصدقہ اطلاع تھی کہ علاقے میںکچھ جنگجوئوں  چھپے بیٹھے   ہیں جس کے   بعد 52,46آر آر ، 74اور 53بٹالین سی آر پی ایف اورسپیشل آپریشن گرپ نے مشترکہ کاروائی کے دوران نارواو بارہمولہ کے تاری پورہ دیہات کے جنگلات علاقے کو محاصرے میںلیا ۔ذرائع کے مطابق اس دوران فوجی اہلکاروں نے کئی ہوائی گولیاں بھی چلائیں تاہم اُنہیں کوئی جواب نہیں ملا۔ دوسرے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وہاں پر چھپے بیٹھے جنگجوئو ں نے بھی کچھ کولیاں چلائیں۔تاہم  بعد میں  فوج و فورسز نے کئی دیہات جن میں تاری پورہ ،ونسرن ،سچلی وارن اور ملہ پورہ شامل ہیں کے علاوہ علاقے کے پورے جنگلوں کو محاصرے میں لیکر کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی بارہمولہ امتیاز حسین نے بتایا کہ فورسز نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر تاری پورہ ناارواو کو  محاصرے میں لیااورتلاشی کاروائی شروع کی جو شام دیر گئے تک جاری تھی۔