ناردن آرمی کمانڈر کا سرحدی علاقوں کا دورہ

 جموں//ناردن آرمی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل رنبیر سنگھ نے پیر کے روز جموں خطہ کے سرحدی علاقوں کا دورہ کر کے کنٹرول لائن پر تازہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وائٹ نائٹ کراپس کمانڈر لیفٹنٹ جنرل سرنجیت سنگھ ، جی او سی بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے اکھنور سیکٹر میں کنٹرول لائن پر حالات کے بارے میں ناردن کمانڈر کو مطلع کیا اور فوج کی طرف سے کی گئی تیاریوں کے بارے میں بتایا۔ کمانڈر موصوف نے فوجی افسران اور اہلکاروں کے ساتھ بالمشافہ ملاقات کی اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے مزید تندہی اورلگن سے فرائض منصبی کی ادائیگی کی تلقین کی۔ انہوں نے حال ہی میں کی گئی کامیاب کارروائیوں کے لئے فوجی اہلکاروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے سرحد پر مزید چوکسی برتنے کی ہدایت دی تا کہ شر پسند عناصر کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکے ۔