ناربل سے ٹنگمرگ تک سٹریٹ لائٹس بیکار | مقامی لوگوں اور سیاحوں کو مشکلات درپیش

مشتاق الحسن
 ٹنگمرگ//نارہ بل سے ٹنگمرگ تک شاہراہ پر نصب اسٹریٹ لایٹس عرصہ دراز سے بے کارہیں۔ نارہ بل سے ٹنگمرگ تک چار گلیاروں والی شاہراہ تعمیر کی گئی جس پر سٹریٹ لائٹس جگہ جگہ نصب کی گئیںلیکن وہ مختصر مدت کے بعد خراب ہوگئیں اوراس کے بعدان بیکار اسٹریٹ لائٹس کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی۔ ماگام قصبے کے ایک بزرگ تاجر حاجی محمد یوسف رنگریز اور بٹ نیوز ایجنسی کے منیجر نذیر احمد نے بتایا کہ ماگام قصبے میں اسٹریٹ لایٹس بیکار ہونے سے ماہ رمضان کے مقدس ایام میں سحری کے وقت مساجدکو جانے والے نمازیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔اس دوران اگرچہ اس سیاحتی سیزن عروج پر ہے تاہم شام ہوتے ہی نارہ بل سے ٹنگمرگ تک دور دور تک کہیں روشنی نظر نہیں آتی جس سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاح بھی سفر کرنے کے دوران خوف محسوس کرتے ہیں ۔علاقے کے  لوگوں نے ایل جی انتظامیہ سے نارہ بل سے لیکر ٹنگمرگ تک بیکار پڑی تمام اسٹریٹ لائٹس کو ٹھیک کرانے کا مطالبہ کیا ۔