ناجائز منافع خوروں کیخلاف محکمہ ناپ تول کی مہم

سرینگر //محکمہ ناپ تول نے شہر سرینگر میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران ناجائز منافع خوروں سے چھاپوں کے دوران 1لاکھ 20ہزار کا جرمانہ وصول کیا ہے ۔محکمہ کے ایک اعلیٰ افسر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ جموں سرینگر شاہراہ بند ہونے کے سبب کئی ایک علاقوں سے انہیں شکایت موصول ہو رہی ہیںکہ لفافہ بند اشیاء کی قیمتیں زیادہ وصول کی جاتی ہیں جبکہ کئی ایک جگہوں پر اشیاء کا وزن بھی کم کیا گیا ہے۔ لوگوں کی شکایت کے بعد محکمہ نے نہ صرف ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی بلکہ ہسپتالوں میں مشینوں کا بھی معائینہ کیا گیا ۔افسر نے بتایا کہ سرینگر میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران محکمہ نے ایک لاکھ 20ہزار روپے کا جرمانہ وصول کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کی ٹیمیں شہر میں متحرک ہیںاو ر لگاتار چھاپہ مار کارروائیاں بھی انجام دی جا رہی ہیں ۔