سری نگر// پولیس نے بمنہ میں ایک لڑکی کے اغوا اور جنسی زیادتی میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کیا ۔پویس بیان کے مطابق پولیس سٹیشن بمنہ کو جمعہ کو ایک شخص کی طرف سے شکایت موصول ہوئی کہ اس کی نابالغ بیٹی کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے مطابق ایک مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ترجمان نے کہا کہ ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے تیزی سے کام کیا اور لڑکی کو ٹی آر سی سری نگر سے بازیاب کرایا۔انہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ لڑکی کو تین افراد نے اغوا کیا تھا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی بھی کی گئی تھی۔ترجمان نے بتایا کہ کئی مقامات پر چھاپے مارے گئے اور جرم میں ملوث تینوں ملزمان باسط علی، عرفان احمد نجارساکنان فروٹ منڈی اور فردوس احمد آہنگرساکن بیروہ کو گرفتار کیا گیا جبکہ جرم میں استعمال ہونے والی کار کو ضبط کر لیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ کیس میں مزید تفتیش جاری ہے۔