کشتواڑ//قصبہ کشتواڑ و اسکے گردنواح کے علاقوں کو پانی فراہم کرنے والی نائی گڑھ پایپ لاین چند روز قبل شدید بارشوں کے سبب متعدد مقامات پر ٹوٹ گئی ہے جسکے سبب قصبہ وگردنواح میں پانی کی شدید قلت پائی جارہی ہے۔ اسے قبل بھی یہ پایپ لاین ٹوٹ گئی تھی۔ اسکی مرمت کا کام جاری ہے اور محکمہ کے ملازمین دن رات اسے ٹھیک کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ محکمہ کے افسران نے بتایا کہ پایپ لاین جس مقام پرٹوٹی ہے وہ پہاڑی حصہ ہے اور وہاں کام کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے لیکن باوجود اسکے وہ اسے ٹھیک کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں اور بہت جلد اسے ٹھیک کرکے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
نائی گڑھ پائپ لائن ٹوٹنے سے کشتواڑ میں پانی کی قلت
