انسپکٹر جنرل آف پولیس ،کشمیر وجے کمار نے جمعرات کو حزب المجاہدین کے آپریشنل کمانڈر ریاض نائیکو کی ہلاکت کو ملی ٹنسی کیلئے ”بڑا دھچکہ“ قرار دیتے ہوئے کہا اس سے کشمیر کے اندر ملی ٹنسی پر قابو پانے میں کافی حد تک مدد ملے گی۔
ایک پریس کانفرنس کے دوران آئی جی کشمیر نے کہا کہ نائیکو ایک ”با اثر“ جنگجو کمانڈرتھا۔
وجے کمار نے کہا کہ نائیکو گذشتہ چھ ماہ سے سیکورٹی اداروں کے راڈارپر تھا۔
انہوں نے کہا”کل (جمعرات) سے ایک دن قبل ہم نے اُس کی سرگرمی کو ٹریک کیا اور آخر کار ہم نے اُسے بیگ پورہ اونتی پورہ میں ساتھی سمیت مار ڈالا“۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے آئی جی کشمیر نے کہا کہ سال رواں کے دوران اب تک 25آپریشنوں میں64جنگجوﺅں کو جاں بحق کیا گیا ہے جبکہ جنگجوﺅں کے125بالائے زمین کارکنوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔(کے این او)