نائیڈونے پنگلی وینکیاکو سلام پیش کیا

نئی دہلی // نائب صدرایم وینکیانائیڈونے مجاہدآزادی اور قومی پرچم کے ڈیزائنرپنگلی وینکیاکوان کی جینتی پرسلام پیش کیا۔مسٹرنائیڈو نے پیر کو یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ وہ سچے گاندھی وادی اور سرشارمحب وطن تھے۔نائب صدر نے کہا، ’’ہمارے قومی پرچم کے ڈیزائنر، باصلاحیت، گاندھی وادی مجاہدا?زادی مسٹر پنگلی وینکیا جی کی یوم پیدائش پران کی لازوال یادکو سلام پیش کرتاہوں۔‘‘