نائیجیریا : کشتی حادثے میں25 افرادغرقآب | وینزویلا میں گیس سیلنڈر دھماکہ، 7 افراد ہلاک

عظمیٰ مایٹرنگ ڈیسک

ابوجا// نائیجیریا کے صوبہ سوکوتو میں ایک مسافرکشتی ڈوبنے سے 25 افراد ہلاک ہو گئے ۔ مقامی پریس کے مطابق، یہ کشتی دریائے ڈونڈایا میں ڈوبی جس پر سوار افراد کاشت کاری کے لیے اپنی زمینوں پر جا رہے تھے ۔ اس بد قسمت کشتی پر سوار 25 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 15 کو بچا لیا گیا ہے ۔بارانی موسم کے دوران نائیجیریا کے دریاوں اور جھیلوں میں کشتیوں کے حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔ گزشتہ دنوں بھی صوبہ بائلاستو میں ایک کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک اور 15 لا پتہ ہو گئے تھے ۔ادھرجنوبی امریکہ کے ملک وینزویلا میں گیس سیلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے ہیں۔اطلاع کے مطابق صوبہ ‘میراندہ’ کے علاقے ‘سکر’ کے محلّے ‘یونین دے پیٹر’ کی ایک عمارت میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر گیس سیلنڈر پھٹ گیا ہے ۔دھماکے میں 2 شیر خوار بچوں سمیت 7 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے ہیں۔دھماکے کی شدّت سے 3 منزلہ رہائشی عمارت بھی زمین بوس ہو گئی ہے ۔واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔