نائجیریا:کشتی پلٹنے سے 29 افراد ہلاک

گوسے // شمالی نائجیریا کی ریاست کانو میں کشتی پلٹنے سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے ۔انفارمیشن کمشنر محمد گربا نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اب تک کل 29 لاشیں ملی ہیں جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔ جبکہ 14 دیگر تاحال لاپتہ ہیں۔ یہ حادثہ کانو صوبے کے باگوائی شہر میں منگل کو پیش آیا۔مسٹر گربا نے بتایا کہ سات افراد کو بچا لیا گیا ہے اور ان کا مقامی ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے ۔ راحت اور بچاؤ آپریشن ابھی بھی جاری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے واقعہ کی تحقیقات اور مستقبل میں ایسے واقعات کے اعادہ کو روکنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔دریں اثناء نائجیریا کے صدر محمد بحاری نے کشتی حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے المناک حادثہ قرار دیا۔ انہوں نے ریاستی حکومت کے تمام وفاقی اداروں کو تعاون کا یقین دلایا ہے ۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔یو این آئی