نائب وزیر اعلیٰ سے کئی وفود ملاقی

 سرینگر//آنگن واڑی ورکرس ویلفیئر ایسو سی ایشن کے ایک وفد نے پیر کو ڈاکٹرنرمل سنگھ کے ساتھ ملاقات کی ۔وفد نے انہیں درپیش انہیں کئی معاملات نائب وزیر اعلیٰ کی نوٹس میں لائے ۔ اس موقعہ پر سیکریٹری سوشل ویلفیئر سجاد احمد خان بھی موجود تھے۔نائب وزیر اعلیٰ نے سیکریٹری سماجی بہبود کو ہدایت دی کہ ایسوسی ایشن کی طرف سے ابھارے گئے معاملات پر غور کر کے انہیں حل کرنے کے لئے اقدامات کریں۔اس دوران ورلڈ برہمن فیڈریشن کے ایک وفد نے جموںمیں نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ کے ساتھ ملاقات کی ۔ وفد کی سربراہی فائونڈیشن  چیئرمین پنڈت منگے رام شرما اور صدر کیلاش پٹی شرما کر رہے تھے ۔وفد نے کئی مطالبات نائب وزیر اعلیٰ کے سامنے رکھے۔ نائب وزیر اعلیٰ نے وفد کو یقین دلایا کہ ان معاملات کو کم سے کم وقت میں حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔