نائب وزیر اعلیٰ دلائی لامہ سے ملاقی

 جموں//نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے تبت کے روحانی رہنما دلائی لامہ سے ملاقات اور ان سے درخواست کی کہ وہ ریاست کی فلاح و بہبود کے لئے دُعا کریں۔نائب وزیر اعلیٰ نے دلائی لامہ کے ساتھ کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ڈاکٹر سنگھ نے دلائی لامہ کو لداخ میں بدھ مت سے متعلق آثار قدیمہ کو تحفظ فراہم کرنے کے سلسلے میں مکانات و شہری ترقی محکمہ کی طرف سے کئے گئے کاموں کی تفصیلاے سے آگاہ کیا۔بعد میں نائب وزیر اعلیٰ نے کانگڑہ کے مندر میں حاضری دی۔